فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 7 افراد زخمی

7 injured as roof of house collapses in Faisalabad

فیصل آباد: بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بارش کے باعث گھر کی چھت گری جس کے نتیجے میں گھر کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

READ  فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں