نوشہرو فیروز میں ڈمپر کی کار کو ٹکر، 7 افراد موقع پر جاں بحق

7 people died on the spot after a dumper hit a car in Nowshera Feroze

وشہرو فیروزمیں کار میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

ضلع نوشہرو فیروز کے صدوجہ تھانہ کی حدود میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو مورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا جس کے باعث آگے جانے والی مہران کار نے رفتار کم کرلی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے کار کو زور دار ٹکر ماری جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے، تمام افراد کا تعلق خیرپور کے علاقے لقمان جانوری سے بتایا گیا ہے۔

ایس ایچ او صدوجہ اور ڈی ایس پی مورو موقع پر پہنچے جبکہ ڈی ایچ او نوشہروفیروز نے ایمبولینسیں روانہ کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کا بندوبست کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں غلام محمد ولد بخشن جانوری، علی احمد جانوری، تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

READ  حیدرآباد: ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں