تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ان کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 50 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔ وہ ان تمام مقدمات میں سب سے پہلے پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر جلد پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اور حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں ضمانت کی درخواستیں دی جائیں گی۔ ان کی قانونی ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 9 مئی کے مختلف کیسز میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں۔






تبصرے بند ہیں