حماد اظہر نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Hammad Azhar decided to approach the Peshawar High Court for protective bail

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ان کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 50 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔ وہ ان تمام مقدمات میں سب سے پہلے پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر جلد پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اور حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں ضمانت کی درخواستیں دی جائیں گی۔ ان کی قانونی ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 9 مئی کے مختلف کیسز میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں۔

READ  9 مئی کیس میں سزا: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدکا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں