راولپنڈی: بغیر دکاندار آموں کی ریڑھی، 100٪ ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا

Rawalpindi: Mango cart without a shopkeeper, 100% honesty surprises everyone

چکوال کے بعد راولپنڈی میں بھی شہریوں کی ایمانداری کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں بغیر دکاندار کے آموں کی ریڑھی لگائی گئی، جس پر لکھا تھا: "اللہ دیکھ رہا ہے، یہاں دکاندار نہیں، آم 200 روپے کلو. ساتھ ہی ترازو اور کیش باکس بھی رکھا گیا۔

ریڑھی صبح 11 بجے لگائی گئی اور شام 6:30 بجے ہٹائی گئی۔ کل 7500 روپے کا خرچہ آیا 6500 کے آم اور 1000 روپے ریڑھی و مزدوری کا کرایہ۔ شام کو جب گلہ کھولا گیا تو 7450 روپے نکلے، یعنی صرف 50 روپے کی معمولی کمی۔

تمام آم فروخت ہو گئے اور شہریوں نے دیانت داری سے خود خریداری کر کے رقم گلے میں ڈالی۔ دکاندار بھی عوام کی ایمانداری دیکھ کر حیران رہ گیا اور اسے ایک مثبت مثال قرار دیا۔

READ  لاہور: ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں