چینی لڑکی کو وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیاں کھانا مہنگا پڑ گیا

It became expensive for a Chinese girl to eat only vegetables to lose weight.

چین کے صوبہ ہنان میں 16 سالہ لڑکی "مئی” تیزی سے وزن کم کرنے کی کوشش میں اسپتال جا پہنچی۔ سالگرہ پر نیا لباس پہننے کے لیے اُس نے دو ہفتے صرف سبزیاں کھائیں اور جلاب آور دوا استعمال کی۔

کمزوری اور سانس لینے میں دشواری کے بعد جب اسپتال لے جایا گیا تو خون میں پوٹاشیئم کی سطح خطرناک حد تک کم پائی گئی، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر 12 گھنٹے طبی امداد دی جس سے لڑکی کی جان بچ گئی۔

ماہرین نے اسے ایک انتباہی مثال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بغیر مشورے سخت ڈائٹ اپنانا جان لیوا ہو سکتا ہے.

READ  سمندر میں غرق بازنطینی جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں