روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نہ صرف نام کے شریف ہیں بلکہ عمل اور کارکردگی میں بھی شرافت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ ریاستی نظام میں واحد شخصیت ہیں جو بطور چیف ایگزیکٹو ہائبرڈ نظامِ حکومت کو بغیر کسی شکوہ کے خندہ پیشانی سے چلا رہے ہیں۔
سہیل وڑائچ کے مطابق شہباز شریف کا چار دہائیوں سے یہ پختہ یقین ہے کہ خلوص اور انتھک محنت سے پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر مستقل مزاجی اور دیانت داری سے کام کیا جائے تو ایک دن حقیقی سویلین حکمرانی کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ وہ اس حقیقت سے بھی آگاہ ہیں کہ سیاست دانوں کی نااہلی اور ناقص طرز حکمرانی نے ریاست کو مسائل سے دوچار کیا ہے، اور ان کا خیال ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاست دانوں اور فوج کو مل کر کام کرنا ہوگا۔





تبصرے بند ہیں