"شہباز شریف، کام میں بھی شریف مگر بیوروکریسی بے پروا” ,سہیل وڑائچ

"Shehbaz Sharif, honorable in work but indifferent to bureaucracy", Sohail Warraich

روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نہ صرف نام کے شریف ہیں بلکہ عمل اور کارکردگی میں بھی شرافت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ ریاستی نظام میں واحد شخصیت ہیں جو بطور چیف ایگزیکٹو ہائبرڈ نظامِ حکومت کو بغیر کسی شکوہ کے خندہ پیشانی سے چلا رہے ہیں۔

سہیل وڑائچ کے مطابق شہباز شریف کا چار دہائیوں سے یہ پختہ یقین ہے کہ خلوص اور انتھک محنت سے پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر مستقل مزاجی اور دیانت داری سے کام کیا جائے تو ایک دن حقیقی سویلین حکمرانی کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ وہ اس حقیقت سے بھی آگاہ ہیں کہ سیاست دانوں کی نااہلی اور ناقص طرز حکمرانی نے ریاست کو مسائل سے دوچار کیا ہے، اور ان کا خیال ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاست دانوں اور فوج کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

READ  پی ٹی آئی میں کلچر ہے پانی پینے کی اجازت بھی عمران خان سے مانگتے ہیں، گنڈاپور ایسا نہیں کرتا تھا: شیر افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں