پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں حنا رضوی نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، تاہم ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا: "دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میں اور عمار احمد خان اس وقت ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں، اور ہمیں اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے۔”
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور منفی تبصروں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ "شادی سے متعلق معاملات صرف وہی دو لوگ بہتر جانتے ہیں جو اس رشتے میں بندھے ہوتے ہیں۔”
شرمین نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور وہ اس وقت شدید جذباتی دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر منفی رویہ اختیار نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی کچھ ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے ان کی علیحدگی کا اشارہ ملا تھا۔






تبصرے بند ہیں