اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

Actress Sharmeen Hina Rizvi confirms divorce from husband

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں حنا رضوی نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، تاہم ابھی تک طلاق کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا: "دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میں اور عمار احمد خان اس وقت ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں، اور ہمیں اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے۔”

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور منفی تبصروں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ "شادی سے متعلق معاملات صرف وہی دو لوگ بہتر جانتے ہیں جو اس رشتے میں بندھے ہوتے ہیں۔”

شرمین نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور وہ اس وقت شدید جذباتی دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر منفی رویہ اختیار نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی کچھ ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے ان کی علیحدگی کا اشارہ ملا تھا۔

READ  اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں