اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

Actress Sara Khan and singer Falak Shabbir welcome second daughter

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نومولود کے ساتھ ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کی اور الحمداللہ لکھا۔
اس کے ساتھ ہی سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ‘رانیا فلک’ رکھا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے اداکارہ کی بڑی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے، سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔

READ  جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں