پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنا کر ہی دم لیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اور وہ خود بونیر میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے بانی جماعت کی قید کے خلاف آج یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بغیر اجازت کسی بھی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔





تبصرے بند ہیں