پھوپھیاں، بیگم کے بعد اب بچے بھی آگئے، پی ٹی آئی اور کیا دکھائے گی؟ طلال چوہدری کا طنز

After aunts and begums, now children have also come, what else will PTI show? Talal Chaudhry's sarcasm

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی کے لیے جاری احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے پھوپھیاں آئیں، پھر بیگم آئیں، اب بچے بھی میدان میں آگئے، آخر پی ٹی آئی اور کیا کرے گی؟

جیو نیوز کے مطابق، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بیرونی دشمن نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے خود کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کے اندر ہے، چاہے وہ سو بار احتجاج کریں، حکومت انہیں گرفتار نہیں کرے گی، لیکن قانون کی نظر میں ریحانہ آنٹی ہو یا کوئی اور، چاہے وہ 80 سال کی ہو یا 18 سال کی، سب برابر ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی اپنے احتجاج سے متعلق انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کیوں نہیں دیتی؟ طلال چوہدری کے مطابق آج کے احتجاج کی اطلاع تین روز قبل ڈاک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو ملی، لیکن اس خط پر درج نمبرز پر کسی سے رابطہ ممکن نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کشمیر یومِ استحصال کے موقع پر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق میٹنگ کی گئی، سب کو ہدایت دی گئی کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کریں اور پوچھیں وہ کہاں احتجاج کرنا چاہتے ہیں، لیکن کسی نے تعاون نہیں کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ رات دس بجے میڈیا سے معلوم ہوا کہ وہ کے پی ہاؤس میں جمع ہو رہے ہیں اور اڈیالہ جیل جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ مجمع اکٹھا ہو اور کسی ادارے یا جیل پر چڑھائی کی کوشش کی جائے۔

READ  سیلاب متاثرین کے بلوں میں ایک ماہ کی رعایت ; وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ آج تک عمران خان کے بچوں کے نادرا ریکارڈ یا ویزا سے متعلق کوئی معلومات یا ٹریکنگ نمبر فراہم نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں