گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے نہ کوئی دوستی ہے اور نہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا غیر ذمہ دارانہ بیان FATF تک پہنچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبہ ٹھیکے پر دے دیا، جبکہ موجودہ حکومت منفی رجحانات کو فروغ دے رہی ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ جیسے ہی اپوزیشن کے نمبر پورے ہوئے، عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔






تبصرے بند ہیں