سونیا حسین کا سالگرہ پر نامناسب لباس میں بولڈ ڈانس وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

Sonia Hussain's bold dance in inappropriate attire on her birthday goes viral, facing criticism on social media

اداکارہ سونیا حسین نے اپنی سالگرہ قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ بھرپور انداز میں منائی، جہاں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز میں سونیا حسین کو بولڈ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ تقریب کے دیگر شرکاء بھی رقص میں شریک دکھائی دیے۔ اداکارہ نے تقریب میں دو مختلف آف شولڈر ڈریسز پہنے جنہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پارٹی میں منشا پاشا، عمر عالم، اعجاز اسلم، ژالے اور حسن رضوی سمیت کئی شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر مذہبی حساسیت، اخلاقیات اور فلسطین میں جاری صورتحال کے تناظر میں سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین کی سالگرہ 15 جولائی کو منائی جاتی ہے، تاہم یہ ویڈیوز حال ہی میں وائرل ہوئی ہیں اور تاحال سونیا کی جانب سے کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

READ  ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں