لاہور:سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد محمد اطہر مسعود نے فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کی ثقافتی وراثت اور فنون کو ملکی و عالمی سطح پر اجاگر کرنا ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔





تبصرے بند ہیں