گرمیوں کی چھٹیاں ختم: نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کی پڑھائی شروع

Classes for ninth, tenth and intermediate classes begin

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یعنی پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی، یہ فیصلہ تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر یکساں طور پر نافذ العمل ہو گا۔

رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کی صحت اور گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طلبہ آج سے سکولوں اور کالجوں میں واپس آ گئے ہیں اور معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کو معمول سے زیادہ تعطیلات دی گئی تھیں۔

READ  سیلاب زدہ علاقوں کے طلبہ کی فیس معافی کی تجویز وزیراعلیٰ کو ارسال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں