سیلاب زدہ علاقوں کے طلبہ کی فیس معافی کی تجویز وزیراعلیٰ کو ارسال

Proposal to waive fees for students from flood-affected

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کی جائے، حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہو گا، متاثرہ طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہو گا۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلبہ کو ریلیف دینے کا اقدام کریں، ملک کو درپیش موجودہ چیلنج سے نکلنے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب نے ملکر ہی سیلاب متاثرین کیلئے مشکل کی گھڑی میں امید بننا ہے۔

READ  پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں شفاف مالی نظام سے ریکوری میں 81.5 ملین روپے کا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں