مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی، کتنے روپے فی تولہ ہوگیا؟

Gold prices fell for the second consecutive day

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ55 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں1201 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد10 گرام سونا 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 3325 ڈالر فی اونس ہے۔

READ  سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں