عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے خوش خبری، ویزا حاصل کرنا ہوگیا پہلے سے آسان

Good news for those wishing to perform Umrah, obtaining a visa has become easier than ever

سعودی حکومت نے عمرہ کے خواہشمند غیر ملکی مسلمانوں کے لیے اہم سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد عمرہ ویزا کا حصول پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بیرون ملک مقیم افراد کے لیے نئی ’نسک عمرہ‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا واسطے کے براہِ راست عمرہ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نسک عمرہ پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور سیاحتی پیکجز جیسی سہولتیں بھی باآسانی آن لائن دستیاب ہوں گی۔ یہ تمام سہولیات ویب سائٹ [https://umrah.nusuk.sa/](https://umrah.nusuk.sa/) پر فراہم کی گئی ہیں، جہاں سے زائرین اپنی ضروریات کے مطابق انفرادی یا مربوط پیکجز حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائرین کو معیاری خدمات فراہم کرنا اور ان کا مجموعی عمرہ تجربہ بہتر بنانا ہے۔ اگر کسی کو پلیٹ فارم کے استعمال میں مشکل پیش آئے تو ویب سائٹ پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی معلومات بھی دستیاب ہیں، جن کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ سروس سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کی میزبانی اور حج و عمرہ خدمات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانا ہے۔

READ  ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 28.6 کلو وزنی رسولی نکال لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں