ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

3 personnel martyred, 17 injured in attack on FC fort

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔

ایس پی آپریشنز کا بتانا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ایس پی اسد زبیر کا کہنا ہے کہ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ہنگو کا بتانا ہے کہ ایف سی قلعے پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کارپولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کار نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں سہولت کار ہلاک ہو گیا، ایف سی قلعے پرحملے کےبعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

READ  پنجاب: محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، غیر قانونی طور پر قید کالا ریچھ بازیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں