بھارت نے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا

India releases 2 lakh cusecs of rail in Ravi

بھارت کی جانب سے پانی کا بڑا ریلا چھوڑنے کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورت حال سنگین ہو گئی

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی آ گئی ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جسے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جب کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں یہ بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کی سطح 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ چکی ہے، جو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید برآں، دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے، راوی میں شاہدرہ اور ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، جبکہ دریائے راوی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے۔

چندا سنگھ والا سمیت متعدد دیہات سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جبکہ ظفروال میں نالا ڈیک کے سیلابی ریلے سے ہنجلی پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

READ  لاہور: ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا واقعہ: مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار

ادھر بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی سمیت دریائی پٹی کے علاقوں میں پانی تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، رہائشی مکانات اور سرکاری اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں