چین نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کے مطابق یہ امداد زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ کنڑ اور ننگرہار صوبوں میں ریسکیو آپریشن اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات آنے والے تباہ کن زلزلے میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔





تبصرے بند ہیں