شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار اس کی گنجائش سے تین گنا زیادہ ہو چکی ہے
ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال اوور فلو ہونا شروع ہوگئی، جس کے باعث سورج میانی کے علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
کینال میں پانی کی مقدار اس کی گنجائش سے تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔
شیر شاہ کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے بستی کھوکراں متاثر ہوئی جبکہ سکندری نالے میں پانی داخل ہونے پر شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔
اکبر فلڈ بند پر بھی پانی کا دباؤ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں اکبر پور اور بستی کوتوال سمیت قریبی علاقے ڈوب گئے ہیں۔
دوسری جانب دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک تک پہنچ گئی۔






تبصرے بند ہیں