وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت کے باعث پاکستان دنیا کے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے
عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن سماجی فلاح کے لیے امداد اور عطیات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بلا امتیاز رنگ و نسل اور تعصب کے دوسروں کی مدد پر فخر محسوس کرتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ پاکستان کی معاشرتی اقدار اور تہذیبی ورثے کا حصہ ہے، جبکہ پاکستانی رضاکاروں نے ہمیشہ قدرتی آفات، جنگوں اور ہنگامی حالات میں اہل وطن کا ساتھ دیا ہے۔






تبصرے بند ہیں