پاکستان بڑے عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے, وزیراعظم

Pakistan is among the major donor countries, says Prime Minister

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت کے باعث پاکستان دنیا کے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے

عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن سماجی فلاح کے لیے امداد اور عطیات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بلا امتیاز رنگ و نسل اور تعصب کے دوسروں کی مدد پر فخر محسوس کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ پاکستان کی معاشرتی اقدار اور تہذیبی ورثے کا حصہ ہے، جبکہ پاکستانی رضاکاروں نے ہمیشہ قدرتی آفات، جنگوں اور ہنگامی حالات میں اہل وطن کا ساتھ دیا ہے۔

READ  حماد اظہر نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں