رحیم یارخان میں سیلاب زدگان کی کشتی الٹنے سے 3 لاشیں برآمد

3 bodies recovered after boat carrying flood victims capsizes in Rahim Yar Khan

رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی لاشیں برآمد کر لی گئی

رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور، موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

لیاقت پور میں بند ٹوٹنے کے باعث متاثرہ 16 دیہات کے تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹ جانے سے کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ہزاروں ایکڑ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی پانی میں ڈوبے مظفر گڑھ میں شدید بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

READ  ترکیہ: بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں