فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج ; مظاہرین نے متعدد مقامات پر آگ لگا دی

Protests against budget cuts in France; protesters set fires at several locations

فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف تقریباً 2 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا.وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور دیگر اشیاء کو آگ لگا دی گئی۔ رینس میں ایک بس جبکہ پیرس میں ایک عمارت کا حصہ نذر آتش ہوگیا۔ اہم سڑکیں اور ہائی ویز بلاک کر دی گئیں جبکہ جنوب مغربی علاقے میں بجلی کی کیبلز کو آگ لگنے سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چہرے نہیں بلکہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

READ  سیبسٹین لیکورنو فرانس کے نئے وزیر اعظم مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں