فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف تقریباً 2 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا.وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور دیگر اشیاء کو آگ لگا دی گئی۔ رینس میں ایک بس جبکہ پیرس میں ایک عمارت کا حصہ نذر آتش ہوگیا۔ اہم سڑکیں اور ہائی ویز بلاک کر دی گئیں جبکہ جنوب مغربی علاقے میں بجلی کی کیبلز کو آگ لگنے سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چہرے نہیں بلکہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔






تبصرے بند ہیں