سیاست کیلئے سیلاب کو استعمال کرنا نا مناسب ہے, عظمیٰ بخاری

It is inappropriate to use floods for politics, Uzma Bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب اس وقت ایک بڑی آفت سے نمٹ رہا ہے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں نجی کشتیوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور ان کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ ان کے مطابق ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ میں صورتحال قابو میں ہے اور ٹیکنیکل کمیٹی نے وہاں شگاف ڈالنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پنجاب حکومت ہٹ دھرمی نہیں دکھاتی، جہاں غلطی ہو اسے درست کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل ایک واقعہ سامنے آیا جہاں پرائیویٹ کشتی نے سیلاب زدگان سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے پیسے مانگے۔ جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ملتان میں 139 کشتیاں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، سیلاب سے 4572 دیہات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 22 لاکھ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس وقت 490 میڈیکل اور 412 ویٹرنری کیمپس قائم ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی ہے، اگر کلثوم نواز آج ہوتیں تو خوش ہوتیں۔

READ  کراچی: سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں