عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

Details of cases registered against Imran Khan sought

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب سے نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت میں وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی جس کی نیب حکام نے مخالفت کی اور کہا کہ درخواست میں اس کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ تھوڑا وقت دیا جائے، مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔

وکیلِ عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ فریقین کو 7 دن کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

READ  9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں