غزہ میں قتل عام پر یوئیفا سے اسرائیل کو معطل کیے جانےکا امکان

Israel likely to be suspended from UEFA over Gaza massacre

غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر یونین آف یورپ فٹبال ایسوسی ایشن یوئیفا (UEFA) سے اسرائیل کو معطل کیے جانےکا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوئیفا کے اکثر ممبران اسرائیل کو معطل کرنے کے حامی ہیں، اس حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔

اسرائیل کی معطلی کے معاملے پر ووٹنگ کے لیے یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایمرجنسی میٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوئیفا کے اکثر ممبران روس کی طرح اسرائیل پر بھی پابندی کے حق میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوئیفا کی جانب سے معطلی کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا پر بھی اسرائیل کو معطل کرنےکے لیے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوئیفا سے معطلی کی صورت میں اسرائیل کو ورلڈ کپ کوالیفائرز سے بھی باہر کردیا جائےگا۔

خیال رہےکہ غزہ میں فلسطینوں کے قتل عام کی وجہ سے اسرائیل کو فٹبال سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسپین نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں سے بالکل اسی طرح باہر کر دینا چاہیے جیسے روس کو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد باہر کیا گیا تھا۔

اسپین نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسرائیل کی شرکت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔

READ  فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں