انتہائی افزودہ یورینیئم سےمتعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں: ایرانی صدر

Iran ready to adopt transparent approach on highly enriched uranium

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیار ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران اور امریکاکےدرمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیئم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا۔

READ  امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کیلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں