شکیب الحسن اب کبھی بنگلا دیش کیلئے نہیں کھیل سکتے، مشیر کھیل نے تصدیق کردی

Shakib Al Hasan can never play for Bangladesh again,

بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قومی ٹیم کے لیےکھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلا دیش کے نوجوان اسپورٹس ایڈوائزر (مشیر کھیل) آصف محمود نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شکیب کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے اس شخص کو دوبارہ بحال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن میں درست تھا۔

اس پر شکیب الحسن نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار کسی نے مان لیا کہ صرف اسی کی وجہ سے میں دوبارہ بنگلا دیش کی جرسی نہیں پہن سکتا، شاید ایک دن میں اپنی مادر وطن واپس آؤں، میں بنگلادیش سے پیار کرتا ہوں۔

READ  بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، ٹیم بھارت نا بھیجنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں