میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی نافذ، جی پی اے سسٹم خارج

GPA system eliminated

میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونے والے سال 2026 سے اطلاق ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیز میں داخلہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں، نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے آفیشل کوآرڈینیشن فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے لئے نافذ العمل ہو گی۔

اس نئی گریڈنگ پالیسی میں "جی پی اے اور سی جی پی اے” کا سسٹم بھی شامل تھا لیکن پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کیا گیا تو اس میں "جی پی اے اور سی جی پی اے” کا سسٹم شامل نہیں ہے۔

READ  سکولوں میں چھٹیاں: یوم تکبیر پر وزیر تعلیم پنجاب کی وضاحت آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں