سکولوں میں چھٹیاں: یوم تکبیر پر وزیر تعلیم پنجاب کی وضاحت آ گئی

Punjab Education Minister's clarification on Youm-e-Takbir

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں تاہم یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کیلئے سکول 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، متعلقہ سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 9 بجے تک لگیں گے۔

واضح رہے اس سے پہلے مراسلہ جاری کیا گیا تھا کہ 28 مئی کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے، سرکاری سکولوں میں چھٹی نہیں ہو گی اور تقریبات ہوں گی جس پر طلباء میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔

READ  پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں