لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں جاگنگ ٹریک اور جم قائم کرنے کا فیصلہ

government colleges of Lahore Division

یہ اقدام ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار ملک کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، اس حوالے سے تمام کالجز کے سربراہان کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کالج کی حدود میں صحت مند سرگرمیوں کیلئے موزوں سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احسن مختار ملک نے کہا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی بنیاد ہے اور تعلیمی اداروں میں جسمانی تندرستی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس منصوبے کا آغاز گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، باغبانپورہ سے کیا گیا ہے جہاں پہلا جم اور جاگنگ ٹریک قائم کر دیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں طالبات نے جاگنگ میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا جس سے ان کے اعتماد اور دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

READ  لاہور بورڈ نے فیس ادائیگی کا نیا نظام نافذ کر دیا، طلبہ پریشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں