بھارتی کرکٹر کو گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں،کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ

Rinku Singh with other players

بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر رِنکو سنگھ کو مبینہ طور پرگینگ کی جانب سے بھتے اور قتل کی دھمکیاں موصل ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے رِنکو سنگھ سے 5 کروڑ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

تحقیقات کے مطابق رواں سال فروری سے اپریل کے درمیان رِنکو کی پروموشنل ٹیم کو 3 مرتبہ تاوان کی دھمکیاں دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ایک ملزم نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کرتے ہوئےرِنکو سنگھ کے ایونٹ منیجر کو ایک ای میل بھیجی، جس میں تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے گرفتار کر کے بھارت لایا گیا۔

واضح رہے کہ رِنکو نے بھارت کی جانب سے اپنا ڈیبیو 18 اگست 2023 کو آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا ۔ وہ اب تک بھارت کی جانب سے 2 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔

READ  بھارتی اعتراض کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں ہی طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں