خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔






تبصرے بند ہیں