کُرم میں پاک فوج کی جانب سے طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا

Pakistan Army destroys Taliban tank in Kurram

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

READ  خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں