ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ

Decision to include foreign coaches in the support staff

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ، ٹرینر اور فزیو غیر ملکی ہوں گے جب کہ ویمن ٹیم کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاہم ہیڈ کوچ ملکی ہی ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی دوروں کو بھی بڑھایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ آپریشنز ان معاملات کو دیکھ کر حتمی شکل دیں گے۔

READ  بیس بال میچ میں تماشائی کی کیچ پکڑنے کی کوشش برابر میں بیٹھی خاتون کو مہنگی پڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں