ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز 2025کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔
یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔
12 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 4 گروپس ہوں گے، ہر ایک میں 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان گروپ سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، اور شاہد عزیز شامل ہیں۔






تبصرے بند ہیں