پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سعودی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ

Pakistan Football Federation signs agreement

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت فٹبال کی بہتری کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

معاہدے کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال اور یوتھ فٹبال پر کام کیا جائے گا جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان فٹبالرز کے تربیتی ایکسچینج پروگرام ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملک فٹبالرز کے لیے مشترکہ تربیتی کیمپوں کا بھی انعقاد کریں گے۔

READ  ٹی 20 ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری،پاکستان کو شکست دیکر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں