پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ

PTI decides to convene peace jirga in Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے ۔

وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران،سول سوسائٹی، وکلاء اور اہم شخصیات کو مدعو کیاجائے گا۔ امن جرگے کا مقصد دہشت گردی کےخاتمے اور پائیدار امن کیلئے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس سے قبل سہیل آفریدی نے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہا کہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔

READ  خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات روکنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں