10سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے پرکام جاری، 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہونگی

10-year PSL franchise agreement ends

لاہور: 10 سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے کی تیاریوں کا کام شروع ہوگیا ہے، پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

لاہور میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم نے PSL کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔

چارٹرڈ فرم کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی، پی سی بی کے مطابق ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا۔

نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہوگا، چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائےگی، اگلے چند روز میں کام مکمل کرلیا جائےگا۔موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آئی ہیں ۔ فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے، آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجیے جائیں گے۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائےگی۔

پی ایس ایل میں شامل 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں اور اب ٹیموں کی تعداد 6سے بڑھا کر 8 کی جا رہی ہے۔

2015 میں کراچی 2.6 ملین ڈالر، لاہور 2.5 ملین ڈالر، پشاور 1.6 ملین ڈالر، اسلام آباد 1.5ملین ڈالر اور کوئٹہ 1.1 ملین ڈالر میں خریدی گئی جب کہ 2017 میں ملتان سلطانز 6.35 ملین ڈالر سالانہ فیس پر خریدی گئی تھی۔

READ  سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں