پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی

Islamabad Police reaches KP House regarding arrest warrants for PTI leaders

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔

ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے پی ہاؤس میں موجود نہیں تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

READ  سندھ حکومت نے جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا: شفیع جان کا الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں