اسلام آباد دھماکا: لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، تمام میتیں ورثا کے حوالے

Postmortem of bodies completed

اسلام آباد: منگل کو جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شہدا کی شناخت ہوچکی ہے، اب 13 زخمی زیرعلاج ہیں،ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ریڈ زون میں سکیورٹی سخت

دوسری جانب اسلام آباد کچہری میں دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے مرکزی گیٹ پر رک کر سکیورٹی کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی کھڑی کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

READ  سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں