سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں

Sarfaraz Ahmed gets new responsibilities at PCB

سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے۔

سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔

سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔

READ  بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں: پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں