چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

PCB Chairman announces big rewards for PSL franchises

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعاما تکا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔

READ  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں