سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے

Former international umpire Khizr Hayat passes away

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔

خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی منسلک رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

READ  پاکستان سے ایران کیلئے پہلی بار فیری سروس کا لائسنس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں